06:37 , 30 اپریل 2026
Watch Live

مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے کچہ ایریا کیلئے 23 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے کچہ ایریا کی ترقی کے لیے 23 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کچہ ایریا کے لیے خصوصی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کے تحت 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری اراضی مقامی افراد کو فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز نے کچہ کے علاقوں میں ٹرانسپورٹ سہولیات اور "کلینک آن ویلز” کے اجرا کی بھی ہدایت دی تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

اعلامیے کے مطابق کچہ ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں اسکول، اسپتال، سڑکیں اور پل تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ موبائل وٹرنری اسپتال اور لیبارٹریز بھی فراہم کی جائیں گی۔

صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کر دی

مزید بتایا گیا کہ پہلی بار کچہ کے علاقوں میں سولر انرجی سے چلنے والی ڈرون سرویلنس متعارف کرائی گئی ہے اور تھانوں و چیک پوسٹوں کو سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

مالی تفصیلات کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے 7.1 ارب روپے جبکہ سوشل انفرااسٹرکچر پر 13.9 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

تعلیم کے شعبے میں بھی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت 6 ہزار 551 طالبات کو اسکول میل (ملک پیک) فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 300 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ اور 300 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION